سرخاب مہاجر کیمپ میں نامعلوم ملزمان نے 2کمسن بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا۔تفصیلی خبر

پیر 23 اپریل 2007 19:29

کوئٹہ/پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2007ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 56کلو میٹر کے فاصلے پر ضلع پشین کے قریب واقع سرخاب مہاجر کیمپ میں نامعلوم افراد نے 2 کمسن بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا اور بعد میں نعشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے گٹر میں بہا دیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 56 کلو میٹر کے فاصلے پرضلع پشین کے علاقے میں واقع سرخاب مہاجر کیمپ میں ایک افغان باشندے عبدالغنی کی 2کمسن بچیوں 6سالہروزینہ اور9سالہ روبینہ اتوار کی صبح چوڑیاں فروخت کرنے گھر سے نکلی تھیں اور بچیوں کو صبح کیمپ میں قصاب کے ساتھ جاتے دیکھا گیا تھاجن کے رات گئے تک گھر واپس نہ پہنچنے پر عبدالغنی نے پولیس کو اطلاع دی ۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور سرخاب کیمپ کے قریب واقع ایک خالی مکان کی تلاشی لی اور مکان کے گٹر سے دونوں بہنوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد کر لیں گئیں پولیس کے مطابق 10سالہ پروینہ اور8سالہ روبینہ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے بعد سفاک قاتلوں نے بچیوں کی نعشوں کے ٹکڑے ٹکرے کرکے وہاں موجود گٹر میں بہادیں۔

(جاری ہے)

جبکہ والدین کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

واقعہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اہل خانہ اور اہل علاقہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان کو قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشین پولیس نے لاشیں سول اسپتال پشین پہنچا دی جہاں ضروری کاررائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتار ری لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں