پشین میں افغان مہاجر کیمپ سے لاپتہ ہونیوالی دو بہنوں کی لاشیں برآمد

پیر 23 اپریل 2007 11:45

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2007ء) بلوچستان کے ضلع پشین میں افغان مہاجر کیمپ سے لاپتہ ہونے والی دو بہنوں کی لاشیں ایک غیر آباد مکان سے برآمد کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضلع پشین میں واقع سرخاب مہاجر کیمپ سے ایک افغان باشندے عبدالغنی کی چار اور دس سالہ کمسن بچیاں اتوار کی صبح چوڑیاں فروخت کرنے گھر سے نکلی تھیں، جن کے رات گئے تک گھر واپس نہ پہنچنے پر عبدالغنی نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور سرخاب کیمپ کے قریب واقع ایک خالی مکان کی تلاشی لی اور مکان کے گٹر سے دونوں بہنوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد کر لیں گئیں۔جنہیں بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔پشین پولیس نے لاشیں سول اسپتال پشین پہنچا دی ہیں۔ ملزمان کی گرفتار ری لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں