پشین میں فرنٹیئر کور نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے50دستی بم سمیت بھاری اسلحہ برآمد کرلیا

منگل 16 جنوری 2007 18:14

پشین(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16جنوری2007 ) بلوچستان کے علاقے پشین میں فرنٹیئر کور نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے50دستی بم سمیت بھاری اسلحہ برآمد کرلیاتاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایف سی کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر پشین کے علاقے میں چھاپہ مار کر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی اور 0 دستی بم ، 7 رائفلیں فیوز اور ہزاروں راؤنڈ برآمد کرلئے تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں