پشین سے 16 مشتبہ طالبان کو گرفتار کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

پیر 8 جنوری 2007 19:20

پشین ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2007ء ) پشین سے سولہ مشتبہ طالبان کو گرفتار کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے پشین بازار ے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر سولہ مشتبہ طالبان کو گرفتار کر لیا سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان کا تعلق طالبان تحریک سے ہے جو اپنے تنظیمی کام کے سلسلے میں کوئٹہ سے پشین آئے تھے گرفتار شدگان میں سے متعدد افغان ہیں جبکہ ایم ایم اے کے رکن قومی اسمبلی مولانا نور محمد نے ایک نجی ٹلی ویژن کو بتایا کہ پشین سے پکڑے جانے والے دارلعلوم کوئٹہ کے طلباء ہیں اور تبلیغ کے سلسلے میں پشین گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں