پیسکو میںچیف انجینئرز اورایس ڈی اوز کے تبادلوںاورتعیناتی کا اعلامیہ

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)انتظامی امورکومدنظر رکھتے ہوئے اورصارفین کو بہترخدمات کی فراہمی کی غرض سے پسکو میں چیف انجینئرز(بی پی ایس- 20) اورایس ڈی اوز (بی پی ایس 17)کے تبادلوں اورتعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شبیراحمدجیلانی کو چیف انجینئرپلاننگ اورانجینئرنگ پسکوہیڈکوارٹر ، جعفرعلی خان کو چیف انجینئراواینڈ ایم ڈسٹری بیوشن پسکو ہیڈکوارٹرمقررکیا گیا ہی․اسی طرح ایس ڈی اوز کے تبادلوں کے سلسلے میںتحسین الحق کو ایس ڈی او کنسٹرکشن 1 سب ڈویژن پشاور ،ذیشان فرید گل کو ایس ڈی او پسکو سکندرپورہ سب ڈویژن پشاوراورعالم زیب کو ایس ڈی او پسکو مینگورہ 1 سب ڈویژن مقررکیا گیا ہی․ چیف ایگزیکٹیوپسکو نے ان افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایمانداری‘ محنت اورلگن سے کام کریںکیونکہ صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں