بنی گالہ گھرکے جعلی این اوسی نے عمران خان کے صادق اورامین کابانڈہ پھوٹ دیاہے،امیرمقام
تازہ ترین : 1

بنی گالہ گھرکے جعلی این اوسی نے عمران خان کے صادق اورامین کابانڈہ پھوٹ دیاہے،امیرمقام

پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ بنی گالہ گھرکے جعلی این اوسی نے عمران خان کے صادق اورامین کابانڈہ پھوٹ دیاہے،،عمران خان کی معمولی تلاشی میںغیرمعمولی جعلی سرٹیفکیٹ برآمدہوگیاہے، دوسروںپرانگلی اٹھانے والے کے داڑھی میںخودتنکاہے،وکیل خان صاحب کواب صادق اورامین قراردینے کیلئے بے تکی تاویلیںڈھونڈرہے ہیں،گرعمران خان کی مزیدتلاشی لی گئی توتبدیلی کے ویس کوٹ سے بہت کچھ برآمد ہوجائیگا۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاور میںمختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ صوبائی حکومت اطلاعات تک رسائی کے قانون میںترمیم کیلئے پرتولنے لگی ہے،2013میںمنظور کئے گئے اطلاعات تک رسائی قانون پرکریڈیٹ لینے اورفخرمحسوس کرنے والے تحریک انصاف کووہی قانون کھٹکنے لگاہے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت شہریوںکومعلومات کے حق سے محروم رکھنے کیلئے تجاویزپیش کرنے لگی ہے جس سے تبدیلی لانے والوںکی تبدیلی آشکارہ ہوگئی ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے معاملات کوعوام سے چھپانے کی ضرورت کیوںمحسوس کی بلکہ جہاںشفافیت ہووہاںکچھ چھپایانہیںجاتا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/03/2018 - 20:14:30

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :