حلقہ پی کے تھری میں فنڈزکے استعمال کوشفاف بنایاجائیگا،جاویدنسیم
تازہ ترین : 1

حلقہ پی کے تھری میں فنڈزکے استعمال کوشفاف بنایاجائیگا،جاویدنسیم

پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2018ء)ایم پی اے جاوید نسیم نے کہاہے کہ ان کے حلقہ پی کے تین کے مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ پی ڈی اے کی جانب سے مقررکردہ فنڈ بھی جاری ہوچکاہے جس کا منصفانہ استعمال یقینی بنایا جائے گا اورحلقے کی ترقی یقینی بنائی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے حلقہ پی ۔کے تین میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جاوید نسیم نے کہا کہ اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنا ان کا اولین فریضہ ہے اور اپنے اس فریضہ کی ادائیگی کے لئے وہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے غریب عوام میںسلائی مشین تقسیم کررہے ہیں جبکہ معذوروںافراد کے لئے وہیل چیئرز تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2018 - 20:11:52

اس خبر پر آپ کی رائے‎