خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے تحصیل میونسپل آفیسر( اقلیتی کوٹہ) کے ابیلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیا

جمعرات 1 مارچ 2018 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے تحصیل میونسپل آفیسر( اقلیتی کوٹہ) کے ابیلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ 15 ۔مارچ 2018 کو صبح کے وقت پونے دس بجے خبیرپختونخوا پبلک سروس کمیشن فورٹ روڈ پشاور کینٹ کے ہال’’اے‘‘ میں منعقد کیاجائے گا جس میں 234 امیدواران شرکت کریںگے۔

امتحانی سنٹر اور رول نمبرسلپس کی تفصیلات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر اپ لوڈ کی جائیںگی۔

(جاری ہے)

تمام امیدواران اپنی رول نمبر سلپس اپنے متعلقہ امتحانی ہال کے ساتھ ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے مذکورہ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ کسی امیدوارکوداخلہ لیٹر/ رول نمبر سلپس انفرادی یاڈاکخانے کے ذریعے جاری نہیں کیاجائے گا۔ اگر کوئی امیدوار اپنے امتحان/ ٹیسٹ کے متعلق ویب سائٹ ،ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے معلومات حاصل نہ کرسکے تو وہ امتحان/ ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے کمپیوٹر سیکشن کے ٹیلی فون نمبر 091-9212976 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس امر کااعلان خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میںکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں