ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم با للہ کانڈسٹریل اسٹیٹ میں مزدوروں کے لئے خاص کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 1 مارچ 2018 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم با للہ نے گزشتہ روز گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں مزدوروں کے لئے خاص کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

جس میں تمام کارخانہ جات کے مزدوروں، مزدور تنظیموں ، گدون چیمبر آف کامرس ، گدون انڈسٹریل ایسوسی ایشن، لیبر ڈیپارٹمنٹ ، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ ، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افراد نے بھر پور شرکت کی۔ مزدوروں کے مسائل تفصیلی طور پر سنے گئے اور اُن کے مسائل کی نشاندہی پر موقع ہی پر حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس سے مزدور اور مزدور یونین مطمئن ہوئے۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر نے تمام کارخانہ جات کے مالکان پر شجرکاری مہم ، صفائی مہم میں بھر پور حصہ لینے کی ہدایت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں