سینیٹ الیکشن میں لوگ پیسہ خرچ کر کے آتے ہیں تو سیاستدانوں کی کیا عزت ہو گی،عمران خان

. بلین ٹری سونامی کا عالمی اداروں سے آڈٹ کروایا گیا ہے،پنجاب میں جنگلات ختم ہو رہے ہیں۔کے پی کے حکومت نے ٹمبر مافیا کا مقابلہ کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی پشاور میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 1 مارچ 2018 19:47

سینیٹ الیکشن میں لوگ پیسہ خرچ کر کے آتے ہیں تو سیاستدانوں کی کیا عزت ہو گی،عمران خان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ استعمال ہو رہا ہے لیکن کوئی سسٹم کو بدلنے کی کوشش نہیں کررہے۔ سینیٹ انتخابات براہ راست ہونے چاہئیں، سینیٹ الیکشن میں لوگ پیسہ خرچ کر کے آتے ہیں تو سیاستدانوں کی کیا عزت ہو گی ۔وزیراعلی ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ استعمال ہو رہا ہے لیکن کوئی سسٹم کو بدلنے کی کوشش نہیں کررہے پیسے کے ذریعے ووٹ لینے والے کرپشن کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے لیے بہت آفرز ہوئے لیکن ہمارے ایم پی ایزبکنے والے نہیں،جن کے پاس نمائندگی نہیںانہوں نے بھی دودو امیداوار کھڑے کی ہے۔

2018کا الیکشن جیت کر سینیٹ الیکشن اور ناظمین کا انتخاب ڈائریکٹ کرائنگے ۔

(جاری ہے)

ہمارے چھ امیدوار ہونگے اور انکو جتانے کی کوشش کرائیں گے۔رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی صوبائی حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں سے بہتر ہے ۔خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیم،صحت اور پولیس اصلاحات میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی کا بین الاقوامی اداروں سے آڈٹ کروایا گیا ہے ۔

پنجاب میں جنگلات ختم ہو رہے ہیںکے پی کے حکومت نے ٹمبر مافیا کا مقابلہ کیا ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اب طالبان سے بات کرنے کا کہہ رہا جب میں طالبان سے بات کرنے کا کہتا تو مجھے طالبان خان کہتے تھے ۔ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے پاکستان قرضوں کے دلدل میں پھنستا جا رہا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں