پشاور یوتھ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پولیس کے طاہر اور عروج نے جیت لی

جمعرات 1 مارچ 2018 16:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پشاور یوتھ بیڈمنٹن چیمپئن شپ پولیس کی عروج احمد اور طاہر خان نے جیت لی ، چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ پشاور کے سو سے زائد مردوخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا، اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں کیش انعامات، میڈلز اور دیگرانعامات تقسیم کئے ، ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ تین روزہ پشاور یوتھ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،خواتین کیٹگری کے فائنل میں پولیس کی عروج احمد نے اقراء کو 21-15 اور21-18 سے شکست دی ، فاطمہ یوسفزئی نے تیسری اور نورین چوتھے نمبر پر رہی ، میل سنگل میں پولیس کے طاہر نے پولیس ہی کے ہارون کو 21-17,19-21 اور21-16 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، حمزہ نے تیسری جبکہ ذوہیب چوتھے نمبر پر رہے ، مکس ڈبل میں مسعود اور عروج نے ندیم اور فاطمہ کو شکست دی ، جونیئر کیٹگری میں میکائیل نے عمر کو 21-14 اور21-19 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوںکے فروغ اور ترقی میں اہم رول ادا کررہی ہے اور خیبرپختونخوا انڈر23 گیمز کا آغاز کوہاٹ ڈویژن سے شروع ہوچکا ہے جو کہ تمام ڈویژن میں شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے جس کا فائنل انٹرریجنل رائونڈ اپریل کے مہینے پشاور میں منعقد ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں