انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز، کوہاٹ ریجن میں خواتین انٹرڈسٹرکٹ مقابلوں کا آغاز

افتتاحی روز ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے کھلاڑی چھائے رہے ، باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے کیا

جمعرات 1 مارچ 2018 16:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2018 کے سلسلے میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے کوہاٹ ریجن میں پروقار تقریب میں شروع ہو گئے جس میںہنگو، کرک اور ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے چھ سو سے زائد خواتین ایتھلیٹ13 مختلف گیمز میںشریک ہیںا ن گیمز کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے باضابطہ افتتاح کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ناظم نسیم آفریدی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور فوکل پرسن انڈر23 گیمز برائے کوہاٹ ریجن صاحبزادہ نجیب الله، ڈائریکٹریس سپورٹس خیبر پختونخوا رشیدہ غزنوی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکوہاٹ سکندر شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کرک محمد اسماعیل،ڈی ایس او ہنگو نصیر خان،صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان ، ایڈمن آفیسر جعفرشاہ، آرگنائزنگ سیکرٹری حامد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میںمقابلوں کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کے بعد نعت شریف اور قومی ترانہ پیش کیاگیا تینوں دستوں نے بینڈ کی خوبصورت دھن کے ساتھ مارچ پاسٹ کی ،جمناسٹک ،پی ٹی اوربینڈ کا شاندار مظاہرہ پیش کیاگیا۔کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میںانڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے افتتاحی روز کوہاٹ کے کھلاڑی چھائے رہے رسہ کشی کے مقابلوں میں کوہاٹ نے ڈسٹرکٹ ہنگو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوایک سے شکست دی ۔

ایتھلیٹکس کے سو میٹر ریس میں کوہاٹ کی فائزہ نے گولڈ میڈل ، عطیقہ نے سلور اور شمسہ نے برائونز میڈل حاصل کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نوجوانوں کیلئے ضروری ہے کیونکہ ایک صحت مندانہ معاشرے کا قیام کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کی اتنی بھرپور شرکت وقت کی اہم ضرورت ہے اور خواتین کسی بھی شعبے یا سپورٹس سے منسلک ہوکر ملک وقوم کانام روشن کرسکتی ہیں ہمارے خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے لیکن ان کو سہولیات اور مواقع فراہم کرنی کی اشد ضرورت ہے ۔

انہوں نے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بجا طور پر مرد وخواتین کھلاڑیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کررہی ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ تین کروڑ روپے سے زائد رقم انڈر23 گیمز کے ونر میں سکالر شپ تقسیم کی گئی جو وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا سرمایہ ہے اور انہوں نے ہی ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے آخر میں انہوں نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔

اس سے پہلے انہوں نے گیمز کا باضابطہ افتتاح ایک رنگا رنگ تقریب میں کی ۔ اس موقع پر غبارے اور کبوتر ہوا میں چھوڑے گئے ۔اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہا کہ انڈر23گیمزمیں پورے صوبے سے 9ہزارکھلاڑی 15میل اور13فی میل گیمزمیںحصہ لینگی جس کے پہلے مرحلے میں ڈویژن سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ گیمز جبکہ آخری مرحلے میں تمام سات ریجن کی ٹیمیں فائنل رائونڈ میں مد مقابل ہونگے ۔ڈسٹرکٹ سطح پر ان کھلاڑیوں کوان کے شہرمیں انکے دروازے پر کٹس،شوزاوردیگرسامان فراہم کیاجائے گا رنر اپ ٹیم کو پندرہ ہزار اور ونر ٹیم کو بیس ہزار روپے کیش انعام دیئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں