سینیٹ الیکشن میں پیسا چلتا ہے، مجھے بھی آفر آئی تھی،عمران خان
تازہ ترین : 1

سینیٹ الیکشن میں پیسا چلتا ہے، مجھے بھی آفر آئی تھی،عمران خان

سینیٹ الیکشن میں پیسا چلتا ہے، مجھے بھی آفر آئی تھی،عمران خان
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں آکرسینیٹ کابراہ راست الیکشن کروائیں گے،انشاء اللہ تحریک انصاف 2018ء کا الیکشن جیتے گی،سب جانتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے،جوپیسہ دے کرآئے گاوہ پیسا ہی کمائے گا،،سینیٹ الیکشن میں مجھے بھی آفرآئی تھی۔انہوں نے آج یہاں پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بھی سینیٹ الیکشن پرآفر آئی تھی۔

افسوس کہ کسی نے بھی سسٹم کوٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔ایسی خبروں سے سیاستدان عوام کی نظروں میں بدنام ہوتے ہیں۔جوپیسہ دے کرآئے گاوہ پیسا ہی کمائے گا۔۔عمران خان نے کہاکہ مجھے اپنی پارٹی کے تمام ارکان پرمکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکا میں بھی سینیٹرزبراہ راست منتخب کیے جاتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ مام ایم پی ایز سینیٹ الیکشن کیلئے تیاربیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو بھی سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر کرے اس کوٹھکرا دینا چاہیے۔ انشاء اللہ تحریک انصاف 2018ء کا الیکشن جیتے گی۔حکومت میں آکرسینیٹ کابراہ راست الیکشن کروائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 01/03/2018 - 16:12:07

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :