حکومت میں آکرسینیٹ کا براہ راست الیکشن کروائیں گے،عمران خان

انشاء اللہ تحریک انصاف2018ء کا الیکشن جیتے گی،سب جانتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے،جوپیسہ دے کرآئے گاوہ پیسا ہی کمائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 مارچ 2018 16:06

حکومت میں آکرسینیٹ کا براہ راست الیکشن کروائیں گے،عمران خان
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں آکرسینیٹ کابراہ راست الیکشن کروائیں گے،انشاء اللہ تحریک انصاف 2018ء کا الیکشن جیتے گی،سب جانتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے،جوپیسہ دے کرآئے گاوہ پیسا ہی کمائے گا۔انہوں نے آج یہاں پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بھی سینیٹ الیکشن پرآفر آئی تھی۔

افسوس کہ کسی نے بھی سسٹم کوٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔ایسی خبروں سے سیاستدان عوام کی نظروں میں بدنام ہوتے ہیں۔جوپیسہ دے کرآئے گاوہ پیسا ہی کمائے گا۔عمران خان نے کہاکہ مجھے اپنی پارٹی کے تمام ارکان پرمکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکا میں بھی سینیٹرزبراہ راست منتخب کیے جاتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ مام ایم پی ایز سینیٹ الیکشن کیلئے تیاربیٹھے ہیں۔انشاء اللہ تحریک انصاف 2018ء کا الیکشن جیتے گی۔حکومت میں آکرسینیٹ کابراہ راست الیکشن کروائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں