ضلعی انتظامیہ کا تہکال کے متاثرہ علاقے میںڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی واک کا انعقاد

جمعرات 1 مارچ 2018 12:00

پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تہکال کے متاثرہ علاقے میںڈینگی وائرس سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی، اسسٹنٹ کمشنر یوٹی فرقان اشرف، ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر گل محمد، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران،ڈاکٹر شیدا محمد کوائرڈینیٹر لیڈی ہیلتھ ورکرز، فی میل ہیلتھ سٹاف سمیت مقامی افراد اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

واک کے دوران بتایا گیا کہ ڈینگی مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو کہ تازہ پانی میں پلتا ہے اس کے لیے ہمیں اپنے گھروں میں کہی بھی کھڑے پانی ختم کرنا چا ہیے اور گندگی کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانا چا ہیے ،جب تک ہم اپنے گھروں اور محلوں میں کھڑا پانی ختم نہیں کریں گے یہ مچھر ختم نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ہم نے اپنے پورے بدن کو کپڑوں سے ڈھانپنا ہے اورہلکے رنگ کے کپڑے استعمال کر نے ہونگے کیونکہ شوخ رنگ کے کپڑے اس مچھروں کو اپنی طرف را غب کرتے ہیںاور ہم کو اپنے کمروں کے دروازوں پر جالیاں لگانی چا ہئیں،ڈینگی مریضوں کو گھروں میں مچھر دانی کے اندر رکھنا چا ہیے کیونکہ اگر عام مچھر بھی ڈینگی کے مریض کو کاٹ لے تو وہ اس سے ڈینگی وائرس دوسرے لوگوں میں منتقل کر سکتا ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ڈینگی وا ئرس کو کنٹرول کر نے میں اپنا کردار ادا کریں اور احتیا طی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

انھوں سے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوںکو ڈھانپ کر رکھیںاور ائر کولر میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے ۔انھوں کے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی وائرس پر قا بو نہیں پا یا جا سکتا، ڈینگی وائرس کو کنٹرول کر نے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔اور پشاور سے ڈینگی مچھروں کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں