زرعی یونیورسٹی کلاس فورایمپلائزایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

جمعرات 1 مارچ 2018 12:00

پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)زرعی یونیورسٹی پشاورکی کلاس فورایمپلائز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا۔حلف برداری تقریب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرنورپائیوخان نے مہمان کی حیثیت سے شرکت کی اورصدرنبی گل اورجنرل سیکرٹری محمدعرفان خلیل کی قیادت میں نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرنے کہاکہ یونیورسٹی کاہرملازم پنی جگہ پرذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہاہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہم پر یونیورسٹی کی طرف سے کچھ ذمہ داریاں عائدہوتی ہیں جنہیں بھرپورطریقے سے نبھانے کی کوششیں کرنی چاہئے ۔انہوںنے امیدظاہرکی کہ نئی کابینہ یونیورسٹی کی ترقی میں اپناکرداراداکرے گی ۔انہوںنے یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔بعد ازاں وائس چانسلرنے شیلڈ تقسیم کیں۔اس موقع پرانتظامی افسران اورتمام ایسوسی ایشنزکے صدراورجنرل سیکرٹریز بھی موجودتھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں