صوبائی مینجمنٹ سروس کے لئے مقابلے کے امتحانات 2018 ، کی ڈیٹ شیٹ جاری

بدھ 28 فروری 2018 22:03

پشاور۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء)خیبر پختونخوا پبلک سرو س کمیشن پشاور نے صوبائی مینجمنٹ سروس ( ان سروس کوٹہ) کے لئے مقابلے کے امتحانات 2018 ، کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ مذکورہ امتحان کے چار پرچے ہوں گے جو ہفتہ 24 مارچ2018 سے شروع ہوکر منگل7 2مارچ 2018 تک اختتام پذیر ہوں گے جن کے اوقات صبح 9 ۔

(جاری ہے)

بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے جبکہ امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات مذکورہ امتحان/ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے خیبر پختونخو پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pk سے ڈائون لوڈکی جاسکتی ہیں۔

کسی امیدوار کو انفراد ی طورپر ایڈمشن لیٹر/رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی۔ تاہم اگر کسی امیدوار کو ویب سائٹ ، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اپنے رول نمبر /امتحانی مرکز سے متعلق معلومات موصول نہ ہوںتو وہ ان نمبرات 091-9212976/091-9214131/091-9212897/091-9213750/091.9213563 (Ext: No. 1082) 091-9212688. پر کمیشن کے کمپیوٹر سیکشن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں