خیبر پختو نخوا میں مو یشیو ں کو بیما ریو ں سے محفو ظ رکھنے کیلئے ویکسینشن اور ادویا ت کی مفت فرا ہمی کا آغا ز

بدھ 28 فروری 2018 21:15

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) خیبر پختو نخوا اور ملحقہ قبا ئیلی علا قہ جا ت میں مو یشی پا ل لو گو ں اور زمینداروں کی خوا ہش اور ضر وریا ت کو مد نطر رکھتے ہو ئے محکمہ لا ئیو سٹا ک خیبر پختو نخوا نے جا نو روں کو متعدی بیما ریو ں سے محفو ظ رکھنے اور علا ج معا لجہ کے سلسلے میں ایک مہم اور فیلڈ ڈے کا با قا عدہ آغا ز کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ لا ئیو سٹاک کے زیر اہتما م بد ھ کے روز پندو پشا ور میں ایک پر وقا ر تقر یب کا انعقا د کیا گیا جہا ں پر سیکر ٹر ی زرا عت و لا ئیو سٹا ک محمد اسرار خا ن نے با قا عدہ مہم کا افتتا ح کیا جبکہ اس مو قع پر ڈائر یکٹر جنرل تو سیع ڈاکٹر شیر محمد، ڈائر یکٹر ہیڈ کو ارٹر اور ڈائر یکٹر ویٹر نر ی کلینک ڈا کٹر عا لمز یب مہمند، ڈاکٹرآفتا ب، ڈاکٹر قا ضی ضیا الر حما ن اورمو یشی پا ل زمینداروں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے سیکر ٹر ی زراعت اور لا ئیو سٹا ک محمد اسرار خا ن نے کہا کہ مو یشی پا ل لو گ اور زمیندار صو بے کی معیشت کو مضبو ط بنا نے، بیروزگا ری کم کر نے اور درا ٓ مدات و بر آمدات کو فر وغ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر معا شی و غذائی ضرورتو ں کو پو را کر نے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں اور صو بے میں مو یشیو ں کی اچھی نسل کو بڑھا نے کے سا تھ ان کا علا ج و معا لجے اور متعدی بیما ریو ں سے محفو ظ رکنے کیلئے صو با ئی حکو مت بھر پو ر اقدا ما ت اٹھا رہی ہے اور مو جو دہ مہم بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے دوران صو بہ بھر اور قبا ئیلی علا قو ں میں جا نو روں کو حفا ظتی ٹیکے لگا ئے جا ئیں گے اور کر م کش ادویا ت پیلا نے کا اہتما م کیا گیا ہے اور کمر شل ڈیر ی فا مز کے اشترا ک سے صو بہ بھر میں مو یشی پا ل لو گو ں تک سہو لت فرا ہم کی جا ئے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں