عوام میں عوامی فلاح وبہبودکے منصوبوں سے فاٹامیں انقلاب آئے گا،گورنرخیبرپختونخوا
بدھ 28 فروری 2018 21:15
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوںنے بدھ کے روز سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیاوفد کی قیادت سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے نومنتخب صدر جہانزیب صدیق کررہے تھے جبکہ انکے ہمراہ جنرل سیکرٹری عاصم شیراز ، سینئر ممبر اعجازاحمدخان اور عظمت اللہ بھی موجود تھے۔
گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ فاٹا کے سات ایجنسیوں اور ایف آرز کے علاقوںمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیم اور سپورٹس کو ترجیح دے رہے ہیں جسکے لئے مختلف پراجکٹس منظور کئے گئے ہیں ،جس سے پورے فاٹامیں انقلاب آجائے گا اورعوام کو انکی دہلیز پر یہ سہولتیں بہم پہنچائے جائیں گے۔گورنرنے کہا کہ فاٹا میں سپورٹس کے شعبے کو بھی اہمیت دی جارہی ہے تاکہ فاٹا کے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی جانب راغب ہوسکے اور وہ کھیلوںکے میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کرسکے۔ انہوںنے کہاکہ ان کی ذاتی خواہش ہے کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی بہتر مستقبل بنانے میں ہر کوئی اپنا اہم کردار اداکرسکے کیونکہ یہی نوجوان ہمارے کل کا مستقبل ہے۔گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے صوبے کے اندر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیںخراج تحسین پیش کی اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔انہوںنے کہا کہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے قلم کے ذریعے نامساعد حالات میں فاٹا اور صوبے کا سوفٹ امیج دکھانے میں اپنی ذمہ داری پوری کی ہے ،جسکے لئے سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے تمام ممبرصحافی مبارک باد کے مستحق ہیں اور انکی خدمات کوسراہا۔ قبل ازیں ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق نے گورنر خیبرپختونخوا کو ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر انہوںنے اطمینان کااظہار کیا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
مجوزہ صوبائی صحت پالیسی میں تمباکو کنٹرول شامل کرنیکا مطالبہ
سیکرٹری لائیو سٹاک خیبر پختونخوا سے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے سربراہ فرخ تویروف ..
قانون سازی عوام اور ملکی مفاد میں کی جائے‘ فائق شاہ
سیلاب متاثرین ، پنجاب حکومت کی طرف سے مہیا فوڈ پیکیج تقسیم
ملاکنڈ ٹیکس فری زون ، عوام و تاجروں کی حمایت کرینگے ، عنایت اللہ
امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، پروفیسر ابراہیم
پیٹرول ڈیلرز کا غیر قانونی ڈبہ سٹیشنوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
مئی سانحہ پاکستان کی بنیادی اساس پر حملہ تھا ‘ اختیار ولی خان
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات بارے اجلاس ،بریفنگ دی گئی
ترقی کے اس دور میں طلبا کیساتھ طالبات کو بھی سکلڈ ایجوکیشن سے آراستہ کرنا وقت کا تقاضا ہے ،مینا خان ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی