پشاورہائیکورٹ نے تحصیل کونسل صوابی کے ناظم ونائب ناظم کی بحالی کاحکم دیدیا

بدھ 28 فروری 2018 21:15

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) پشاور ہائی کورٹ کے دورُکنی بنچ نے تحصیل کونسل صوابی کے ناظم واحد شاہ اور نائب ناظم گوہر رحمن کو فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال تحصیل کونسل صوابی کے 15 سے زائد ارکان نے ناظم واحدشاہ اور نائب ناظم گوہر رحمن کے خلاف عدم اعتماد تحریک پیش کردی تھی جس پرالیکشن کمیشن نے دونوں کی رُکنیت ختم کردی تھی اور نئے انتخابات کے انعقاد کے احکامات جاری کردئیے تھے تاہم واحد شاہ اور گوہر رحمن نے اس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ،عدالت نے کیس کی سماعت کی ،جسٹس روح الامین اور جسٹس افسر شاہ پر مشتمل دو رُکنی بنچ نے دونوں کو بحال کردیا ،دونوں ناظمین کی جانب سے اس کیس کی پیروی عبد الطیف خان ایڈوکیٹ ،مزمل خان ایڈوکیٹ اور فضل الہیٰ خان ایڈوکیٹ نے کی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے خالد محمود خان ایڈوکیٹ اور راشد سہیل خان ایڈوکیٹ نے پیروی کی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں