پشاورپولیس کی کارروائیاں، چھاپوںکے دوران31 اشتہاری ملزمان گرفتار
تازہ ترین : 1

پشاورپولیس کی کارروائیاں، چھاپوںکے دوران31 اشتہاری ملزمان گرفتار

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قتل،اقدام قتل،اغوائیگی ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مختلف تھانہ جات کے حدود میں اشتہاری ملزمان کے ٹھکانو ں پر چھاپے لگائے گئے ان چھاپوںکے دوران31 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں چاروں ڈویژنز کے ایس پیز کی قیادت میں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات کے حدود میں اشتہاری ملزمان کے ٹھکانو ں پر چھاپے لگائے گئے ان چھاپوںکے دوران قتل،اقدام قتل،اغوائیگی ،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 31 اشتہاری ملزمان ،خان گل ولد زیارت گل ،بلال ولد زیارت گل ،دانش ولد جانس خان ،رحمت ولد یونس ،ہدایت ،نادر ولد بہادر ،منصور ولد سعید خان ،اختر جان ولد منور ،فیضان ولد جمشید ،نقیب اللہ ولد امان اللہ ،صفدر ولد محمد گل ،عبدالوہاب ولد نورمحمد ،شہنشاہ ولد بونیر ،عصمت عرف دیوانہ ولد زین خان ،عابد ولد خان سید ،عبدالواحد ولد فاروق ،ظفر ولد کچکول ،اسرار حسین ،عمران ولد یاسین عباس ،ارباز خان ولد سید محمد ،امین ولد اولس خان ،مسعود ولد تلاوت خان ،فرید گل ولد زیارت گل ،سبزعلی ولد احمد دین ،وہاب ولد گل دوست ،اعجاز ولد شمس الدین ،ایاز ولد صحبت ،محمد عامر ولد دلاور ،واجد ولد مختیار ،وکیل محمد ولد حکم ،ظاہ شاہ ولد بخملی شاہ ،کو گرفتار کرلیے ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/02/2018 - 21:15:07

اس خبر پر آپ کی رائے‎