تھانہ دائودزئی میں عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل اورسستا انصاف کی فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 28 فروری 2018 21:15

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) تھانہ دائودزئی میں عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل اورسستا انصاف کی فراہمی کیلئے ایس ایس پی جاوید اقبال کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈاپور ،ْ ڈی ایس پی رورل گران اللہ خان ،ْ ایس اپچ او تھانہ دائودزئی سردار علی شاہ اور ایس ایچ اوتھانہ متھرا عباد وزیر ،ْ پی ایل سی ممبران ،ْ ڈسٹرکٹ ناظمین زرسید باچہ ،ْ افتخار خان اورنحقی ناظم غریب شاہ ،ْ معززین علاقہ حاجی شفیع الرحمن ،سابقہ ناظم ملک بخت نصیر ،ڈسٹرکٹ ناظم ملک فردوس، ارباب خضرحیات خان ،ْ ممتاز خان اوراشفاق خان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

کھلی کچری کے موقع پر علاقہ معززین نے فردا فردا اپنے علاقائی مسائل بارے میں ایس ایس پی کو آگاہ کیا بعد ازاں ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ڈسٹرکٹ ناظمین ،ْ پی ایل سی ممبران اور معززین علاقہ کا شکریہ ا دا کیا اوران کے جائز مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کی ہرممکن امداد اورتعاون کا وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ آپ سب عوامی نمائندے ہیںڈسٹرکٹ ناظمین پی ایل سی ممبران اورمعززین علاقہ کو ساتھ لیکر عوامی مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کرینگے ۔

(جاری ہے)

فحاشی ،منشیات فروشی اور سود خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ معززین علاقہ اورپولیس کے مشترکہ تعاون سے نواحی علاقوں میں امن کے قیام میں مدد ملی جو کہ قابل تحسین ہے پشاورپولیس عوام کو سستا انصاف اورامن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاورپولیس علاقہ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دینگے عوامی خدمت اوران کی جان ومال کی حفاظت پشاورپولیس اپنا شعار سمجھتی ہے تقریب کے اختتام پر مقامی ناظمین پی ایل سی ممبران اورمعززین علاقہ نے پولیس خدمات کو سراہتے ہوئے علاقہ میں امن وامان کے قیام میں بہتری لانے پرایس ایس پی آپریشن اور خیبر پختونخوا پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

معزیزین علاقہ نے بہترین کارکردگی کی بناء پر افسران بالا کو خصوصی شیلڈ پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں