بٹگرام میں ڈینگی بخا ر سے بچنے اور علا ج کے لئے جا مع حکمت عملی مر تب

بدھ 28 فروری 2018 21:14

․ پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) ضلع بٹگرا م میں شہریو ں کو آئندہ موسم گر ما اورخا ص طور پربر سا ت میں ڈینگی بخا ر سے بچا نے اور اس کے علا ج کے لئے ایک جا مع حکمت عملی مر تب کر لی ہے اور ڈپٹی کمشنر بٹگرا م نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا حکو مت ڈینگی سے بچا ئوکے حفا ظتی اقدا ما ت میں انتہا ئی سنجیدہ اور احسا س ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کو تا ہی یا غفلت بردا شت نہیں کر ے گی کیو نکہ اس مسئلے کا تعلق قیمتی انسا نی جا نو ں کے تحفظ سے ہے ۔

یہ فیصلے انہو ں نے بدھ کو اپنے دفتر میں ڈینگی سے بچا ئو اور علا ج کے اقدا ما ت سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دورا ن کئے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فرل ثقلین کے علا وہ ضلع نا ظم بٹگرا م عطا الرحمن ترند ،ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر ،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ،بٹگرا م اور الا ئی کے اسسٹنٹ کمشنروں ،ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ افسرا ن نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوارن ڈینگی سے بچا ئو اور اس سے متا ثرہ افرا د کے علا ج سے متعلق اقدا ما ت کے تفصیلی غور کیا گیا اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدا یت کر تے ہو ئے کہا کہ تما م متعلقہ محکمے اور دفا تر ڈینگی اقدا ما ت کے حوا لے سے ایک ایک فو کل پر سن نا مزد کر یں جس سے ایمر جنسی کی صو رت میں را بطہ کیا جا سکے جب کہ ضلعی محکمہ صحت ڈسٹر کٹ اور تحصیل ہیڈ کوار ٹرز ہسپتا لو ں کے علا وہ ضلع کے صحت مرا کز میں بھی ڈینگی کے مر یضو ں کے لئے الگ وا رڈ کا قیا م یقینی بنا ئے ۔

اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجیئیرنگ ڈیپا ر ئمنٹ کو ہدا یت کی گئی کہ وہ ضلع بھر میں تما م مو جودہ وا ٹر سپلائی سیکمو ں کے پا ئپ اور وا ٹر ٹینک کی تفصیلی چیکنگ کر کے ان میں ہو نے وا لی پا نی کی لیکیج کا پتہ چلا ئے اور لیکیج کا با عث بننے وا لے پا ئپ مر مت کر نے کے علا وہ وا ٹر ٹینکو ں کو بھی ڈھا نپ کر رکھا جا ئے تا کہ ڈینگی کے لا روا کی افزا ئش کے لئے پا نی کی دستیا بی کے احتما ل کو ختم یا کم کیا جا سکے ۔

متعلقہ ضلعی محکمو ں کو ہدا یت بھی کی گئی کہ وہ مچھرو ں کی افزا ئش کا با عث بننے وا لے کسی بھی ٹھہرے ہو ئے پا نی پر نظر رکھیں اور پرا نے ٹا ئر وں وغیرہ سمیت کسی بھی جگہ پا نی کو رکنے نہ دیں ۔اسی طر ح پو لیس ،اسسٹنٹ کمشنرو ں اور میو نسپل حکا م کو بھی ہدا یت کی گئی کہ وہ کوڑا کر کٹ اور ٹا ئرو ں وغیرہ کو بھی محفو ظ طر یقے سے ٹھکا نے لگا نے کے اقدا ما ت کر یں ۔ اجلاس کے دورا ن ڈینگی سے بچا ئو کے لئے حفاظتی اقدا ما ت کے سلسلے میں عا م لو گو ں میں شعور بیدا ر کر نے کی ضرو رت پر بھی زور دیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں دوسرے اقدا ما ت کے علا وہ ضلعی محکمہ تعلیم تما م سکو لو ں کے بچو ں کو ڈینگی مچھرسے بچا ئو کے اقدا ما ت سے آگا ہ کر ے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں