سنٹرل ہسپتال کی باونڈری وال کو گراکر10/8 فٹ پیچھے دوبارہ اندر تعمیر کیا جائے، ڈی سی سوات

بدھ 28 فروری 2018 21:14

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) مینگورہ سیدو شریف روڈ پر سنٹرل ہسپتال اور ایمرجنسی کے ساتھ تنگ سڑ ک کی وجہ سے عوام اور بالخصوص مریضوں و تیمارداروں کو ہر وقت ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر کافی غور وخوض کے بعد ڈی سی سوات عامر آفاق نے حُکم جاری کیاکہ مذکورہ سڑک کی کشادگی کے لیے سنٹرل ہسپتال کی باونڈری وال کو گراکر10/8 فٹ پیچھے دوبارہ اندر تعمیر کیا جائے، اسی طرح یہ سڑک تقریباً 8 سے 10فُٹ مز ید وسیع ہو جائے گی چنانچہ اس منصوبے پر آج کام شروع کر دیا گیا، اور اسی طرح اس روڈ پر ٹریفک جام کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں