موسن سون بارشیں، انتظامات کیلئے کنٹنجنسی پلان وضع کرنے کیلئے اجلاس

بدھ 28 فروری 2018 21:14

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) پی ڈی ایم اے پشاور کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ مون سون بارشوں سے پہلے انتظامات کیلئے کنٹنجنسی پلان وضع کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فیاض کی زیر صدارت بد ھ کو ایک اجلاس الپوری میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے فوکل پرسنز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی نے پلان کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مناسب پروفارمے حاضرین کو حوالہ کئے اور انھیں ہدایت کی کہ مقررہ دنوں میں ان پروفارموں کو بھر کر واپس جمع کریںتاکہ ان معلومات کی روشنی میں ضلعی مون سون کنٹنجنسی پلان تیا ر کیا جا سکے ۔

علاوہ ازیں ٹی ایم اے الپوری کے سٹا ف نے بازار کوٹ میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلائی جبکہ یونین کونسل الپوری و یونین کونسل لیلونئی میں صفائی مہم کا اہتمام کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں