محکمہ اعلیٰ تعلیم کے 16 ایسوسی ایٹ پروفیسر زکو فوری طورپرمستقل بنیادوں پر ترقی دیدی گئی

بدھ 28 فروری 2018 21:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) حکومت خیبرپختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پرمحکمہ اعلیٰ تعلیم کے 16 ایسوسی ایٹ پروفیسر ز(میل) (بی ایس۔ 19 )کو پروفیسرز (بی ایس۔20 )کو فوری طورپرمستقل بنیادوں پر ترقی دیدی ہے۔ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال کے لئے آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ مذکورہ بالا احکامات کی روشنی میں درجہ ذیل تقرری وتبادلوںکے احکامات جار ی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر عربی / اسلامیات پرنسپل جی ڈی سی ککی بنوں سخی محمدخان کو تبدیل کرکے ان کوجی پی جی سی بنوں تعینات کردیاگیاہے جبکہ ایسو سی ایٹ پروفیسر فزکس جی پی جی سی مردان ڈاکٹر لعل سیدجان کی بحیثیت پروفیسر جی پی جی سی تیمرگرہ دیر پائین ،ایسو سی ایٹ پروفیسر کیمسٹری جی پی جی سی مردان گل رحمن کی بحیثیت پروفیسرجی پی جی سی تیمر گرہ دیر پائین ،ایسو سی ایٹ پروفیسر اقتصادیات جی پی جی سی منڈیاں ایبٹ آباد مہتاب احمد کی بحیثیت پروفیسرجی پی جی سی نمبر1 ایبٹ آباد،ایسو سی ایٹ پروفیسر جعفرافیہ جی ڈی سی پبی نوشہرہ ذکاء اللہ قریشی کی بحیثیت پروفیسرجی پی جی جے سی سید وشریف سوات ،ایسو سی ایٹ پروفیسر اسلامیات جی ڈی سی پالائی ملاکنڈ محمد افتخارکی بحیثیت پروفیسرجی ڈی سی طوطالئی بونیر، ایسو سی ایٹ پروفیسر اسلامیات جی پی جی سی باجوڑ ایجنسی گل بادشاہ کی خدمات فاٹا سیکرٹریٹ کی صوابدید پررکھ دی ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایسو سی ایٹ پروفیسرپولیٹکل سائنس گورنمنٹ کالج پشاور میر باز خان کی بحیثیت پروفیسر جی پی جی سی لکی مروت ،ایسو سی ایٹ پروفیسر فزکس جی پی جی سی چارسدہ سیاست علی کی بحیثیت پروفیسرجی پی جی سی درگئی ملاکنڈ،ایسو سی ایٹ پروفیسر انگلش جی ڈی سی تحت بھائی مردان محمد انعام کی بحیثیت پروفیسرجی ڈی سی تھانہ ملاکنڈ ،ایسو سی ایٹ پروفیسر اقتصادیات جی ڈی سی زیدہ صوابی سید فرخند ہ شاہ کی بحیثیت پروفیسرجی پی جی سی صوابی ،ایسو سی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس جی ڈی سی غزنی خیل لکی شیر احمد کی بحیثیت پروفیسرجی ڈی سی نمبر 1 ڈی آئی خان ،ایسو سی ایٹ پروفیسر اُردوجی پی جی سی نمبر1 ایبٹ آباد محمد جہانگیر کی بحیثیت پروفیسرجی پی جی سی صوابی ،ایسو سی ایٹ پروفیسر شماریات جی ڈی سی تھانہ ملاکنڈ صفدر خان کی بحیثیت پروفیسر جی ڈی سی تھانہ ملاکنڈ،ایسو سی ایٹ پروفیسر فزکس جی ڈی سی ،سکندر خیل بالابنوں شفیق الرحمن کی بحیثیت پروفیسرجی پی جی سی بنوں اورایسو سی ایٹ پروفیسر شماریات جی ڈی سی ،ککی بنوں سید کمال کی بحیثیت پروفیسرجی پی جی سی بنوں تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مذکور بالا احکامات کی روشنی میں گریڈ ۔20 کے پروفیسرز اور گریڈ ۔19 کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تقریری وتعیناتیاںعمل میں لائی گئی ہیں جس کے مطابق گریڈ ۔20 کے تبدیل ہونے والے پروفیسرزمیں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑو مہمند ایجنسی عبدالطیف کی بحیثیت پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیلہ ملاکنڈ ،پروفیسرجی پی جی سی مانسہرہ غلام مصطفی کی بحیثیت پرنسپل جی پی جی سی مانسہرہ ،پرنسپل جی پی جی سی مانسہرہ سید عبدالواجد کی بحیثیت پروفیسر جی پی جی سی مانسہرہ،پروفیسر جی پی جی سی نمبر1 ایبٹ آباد جمیل اختر کی مذکورہ کالج میں بحیثیت پرنسپل ،پروفیسر جی پی جی سی مانسہرہ عمر شریف کی بحیثیت پروفیسر جی پی جی سی نمبر 1 ایبٹ آباد ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیلہ ہستم خان کی بحیثیت پروفیسر جی پی جی سی مردان اورپروفیسر جی پی جی سی منڈیاں ایبٹ آباد مہتاب احمد کو تبدیل کرکے جی پی جی سی مانسہرہ میںتعینات کردیاہے ۔

اسی گریڈ ۔19 کے ایسو سی ایٹ پروفیسرز تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری ہوئے ۔جس کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ تھانہ ملاکنڈ لیاقت علی کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرجی ڈی سی تھانہ ملاکنڈ ،ایسو سی ایٹ پروفیسر (زیرتبادلہ بحیثیت پرنسپل جی ڈی سی تجوڑی لکی مروت )عبدالرشید کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسر انگلش جی پی جی سی لکی مروت ،ایسو سی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس جی ڈی سی سرائے نورنگ غنی الرحمن کی بحیثیت پرنسپل جی ڈی سی تجوڑی لکی مروت ،ایسوسی ایٹ پروفیسرجی پی جی سی نوشہرہ سید الرحمن کو گورنمنٹ کالج پشاورمیں ،ایسو سی ایٹ پروفیسر شماریات گورنمنٹ ڈگری کالج پالئی عزیزالحق کو گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ ملاکنڈ،ایسو سی ایٹ پروفیسر اسلامک سٹڈیزجی پی جی سی تیمر گرہ اعزاز علی کو گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد دیر پائیں ،ایسو سی ایٹ پروفیسر فزکس گورنمنٹ ڈگر ی کالج کے ڈی اے ٹاؤن شپ کوہاٹ جواس خان کی خدمات فاٹا سیکرٹریٹ کی صوابدید پر رکھ دی ہیں اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹر ی گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈی جالندھر بنوںدمساز خان کوگورنمنٹ ڈگری کالج ممش خیل بنوں میں تعینات کردیاگیاہے ۔

ان امور کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میںکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں