گورنرخیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل ڈاکٹر عبداﷲ وحید پویان کی ملاقات
تازہ ترین : 1

گورنرخیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل ڈاکٹر عبداﷲ وحید پویان کی ملاقات

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 جون۔2016ء)پشاور میں متعین افغان قونصل جنرل ڈاکٹر عبداﷲ وحید پویان نے جمعرات کے روز خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کیساتھ رہے اور باہمی دلچسپی سمیت خطے کی صورتحال اور صوبے میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق امور کے حوالے سے گفتگو کی۔ گورنرنے ملاقات کے دوران افغانستان کے قونصل جنرل کو بتایا کہ حکومت قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

وقت اشاعت : 03/06/2016 - 19:56:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں