خیبرپختونخواہ میں ہزاروں افغان مہاجرین کے پاس پاکستانی شناختی اور جائیدادیں ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخواہ حکومت نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مجوزہ دورہ کابل کیلئے تفصیلات اکٹھی کر لیں

جمعہ 3 جون 2016 18:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) خیبرپختونخواہ میں ہزاروں افغان مہاجرین کے پاس پاکستانی شناخت اور جائیدادیں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں مرتب کی گئی دستاویزات کے مطابق کچھ افغان مہاجرین جرائم اور دہشت گردی میں سہولت کار ہیں اور کئی مہاجرین افغانستان کے مختلف سرکاری محکموں میں ملازم ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مجوزہ دورہ کابل کیلئے تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں اور دستاویزات تیار کر لی ہیں۔

ان دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ہزاروں افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈز کے حامل ہیں اور ان میں سے اکثر مہاجرین جائیدادوں کے مالک بھی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق صوبے میں 1400سے زیادہ مہاجرین نے جائیدادیں خرید رکھی ہیں ۔دستاویزات کے مطابق افغان مہاجرین قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان،دیگرجرائم میں ملوث ہیں اور کچھ افغان مہاجرین جرائم اور دہشت گردی میں سہولت کار بھی ہیں جبکہ 1604 مہاجرین افغانستان کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں