پشاور میں کار چوری اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے نئے سسٹم کی منظوری

جمعہ 3 جون 2016 16:47

پشاور ۔03جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) پشاور میں دہشت گردی کے واقعات اور کارچوری کی روک تھام کیلئے نئے نظام کی منظوری دیدی گئی ‘یہ بات نائب ضلع ناظم سید قاسم علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی ‘ اجلاس میں این ٹوری اینڈ کو کے عاصم حیات نے نائب ناظم اعلی کوبریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ نظام کے تحت پشاور میں چلنے والی تمام گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کی مانیٹرنگ کی جائیگی‘ اس نظام کی وجہ سے گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کے ذریعے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو تقریبا ختم کردیاجائیگا اس نظام میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ایک خاص ٹیگ چسپا کیا جائیگا اور شہر میں مختلف مقامات پر نصب ٹرمینلز کے ذریعے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جائیگی اس نظام میں اگر کسی کی گاڑی چوری ہوتی ہے تو وہ فورا اطلاع کرے گااور اس سسٹم کے ذریعے گاڑی کا پتہ چلاجائیگا اور اس نظام سے ٹریفک کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا ۔

(جاری ہے)

نظام کے تحت ہر ٹرمینلز پر گاڑیوں کی سکینگ کی جائیگی جس سے گاڑیاں رکیں نہیں گی اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہیں ہوگی یہ اسٹیکر ایک سال کیلئے دیا جائیگا جس کی قیمت انتہائی کم رکھی جائیگی جس کے لئے باقاعد ایم آئی یو پر دستخط کیاجائیگا ا س حوالے سے نائب ناظم اعلی اور تمام ڈسٹرکٹ ممبران نے اس نظام کوسراہاں اور کہاکہ اس نظام سے گاڑیوں کی چوری اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کیا جائیگا اور اس نظام کو متفقہ طور پر منظور بھی کردیا گیا یہ نظام چھ ماہ تک ضلع پشاورمیں نافذ کردیا جائیگا -

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں