منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، سرغنہ گرفتار
تازہ ترین : 1

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، سرغنہ گرفتار

پشاور ۔03جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 جون۔2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ۔ ڈی ایس پی گلبہار روخانزیب خان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت علاقہ غیر سے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی قیادت میں ایس ایچ او پھندو احمد اللہ خان کی نگرانی میں قائم خصوصی ٹیم نے رنگ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران سو زوکی نمبر کے ای او 169 کو روک کر تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے 2 کلو 550 کلو گرام چرس برآمد کر کے گروہ کے سرغنہ عمر فاروق سکنہ بڈھنی کو گرفتار کرلیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/06/2016 - 12:29:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں