اندرون شہر ‘ کینٹ اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشنز ‘ درجنوں گرفتار
تازہ ترین : 1

اندرون شہر ‘ کینٹ اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشنز ‘ درجنوں گرفتار

پشاور ۔03جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 جون۔2016ء) پشاورپولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف سٹی،کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری ملزمان سمیت 62جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش ،14 فارن ایکٹ میں 23،اورTIFکے تحت 11 فرادبھی گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لئے گئے۔

سی سی پی او مبارک زیب خان کی حصوصی ہدایت پر ایس ایس پی اّپریشن عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں پشاور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف سٹی ،کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانوں کی حدود میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ان چھاپوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 16اشتہاری مجرمان سمیت 125جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش ،14FAمیں73،TIFکے تحت 68،سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 25اور ڈبل سواری پر84افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3عدد ریپیٹر، 3عدد بندوق،1عدد رائفل 8عدد میگزین،48عدد پستول،662عدد کارتوس،9کلوگرام چرس اور17بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر لئے گئے۔

وقت اشاعت : 03/06/2016 - 12:29:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں