ایس ایس پی آپریشنزکااولڈباڑہ روڈ پولیس چوکی کا دورہ

جمعہ 3 جون 2016 12:29

پشاور ۔03جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے اولڈ باڑہ روڈ پر واقع پولیس چوکی کے معائنے کیلئے اچانک دورہ کیا اس دورا ن ڈیوٹی پر مامورپولیس اہلکاران سے مل کر ان کے مسائل سنے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز نفری کی گنتی کی حاضری غیر حاضری کے بارے میں معلومات حاصل کی اور دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاران کو بلٹ پروف ہلمٹ، جیکٹ لازمی استعمال کرنے کی سختی سے ہدایت کی اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصا انکی جان و مال کی حفاظت کی خاطر ہائی الرٹ رہنے کی تاکید کی اور اہلکاران کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں