پشاور،نواحی علاقوں میں عوام کابجلی کی ناروالوڈ شیڈنگ کیخلاف سراپااحتجاج ،جمیل چوک میں رینگ روڈ پردھرنا

ٹریفک جام ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا

جمعرات 2 جون 2016 21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) پشاور کے نواحی علاقوں پھندوروڈ،چواں گجر، ہزار خوانی ،غز چوک اور اسکے ملحقہ دیہاتوں کے عوام بجلی کی ناروالوڈ شیڈنگ کیخلاف سراپااحتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے اور جمیل چوک میں رینگ روڈ پردھرنا دیاجسکے باعثیہ مصروف ترین روڈ مسلسل تین گھنٹے سے زائد تک بلاک رکھا گیا ،جسکے باعث بڑی بڑی گاڑیوں ،ٹریلوں اور مسافر بسوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی،جسکے باعث یہ صرف اہل علاقہ بلکہ شہر بھر کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔

تاہم واپڈاحکام ایکسین اور اے سی ،مقامی ایس ڈی اوصلاح الدین اور مظاہرین کی قیاد ت کرنیوالے ناظم اسماعیل آفریدی ، جنرل کونسلر زرین خان اورظاہر شاہ کے مابین کامیا ب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے پیسکو حکام کے یقین دہانی کر احتجاج ختم کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی ادارلحکومت پشاور کے دوسرے علاقوں کی طرح نواحی علاقوں ہزار خوانی،چواگجر ،غز چوک اور پھندواور اسکے ملحقہ علاقوں میں بلی کی ناروالوڈ شیڈنگ سے یہاں کے عوام تنگ آگئے اور سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آگئے اور رینگ روڈ پر واقع جمیل چوک تین گھٹے سے زیادہ وقت تک بند رکھا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرزاٹھارکھے تھے جس پر پیسکو حکام اور بجلی کیخلاف ناروالوڈ شیڈنگ نعرے درج تھے ۔

اس دورا ن ینگ روڈ مکمل طور پر بلاک رکھاگیا اور گاڑیوں کی لمبی لبمی قطاریں لگی رہیں ،جس کے باعث رینگ روڈ کے ملحقہ سڑکیں بھی بند رہیں ۔ا س موقع پر مظاہرین کی قادت کرنیوالے ناظم محمد اسماعیل ،جنرل کونسلر ززین خان،ابراہیم،جان افضل ،ظاہر شاہ اور زبیر نے کہاکہ انکے علاقوں میں مسلسل 18گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے اور صرف تین گھٹے تک بجلی آتی ہے اور اس کا بھی وولٹ انتہائی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم غریب لوگوں کے فریج اور دیگر الیکٹرانکس اشیاء جھل گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم بجلی بل باقاعدگی سے جمع کراتے ہیں ،لیکن اسکے باوجود واپڈاحکام ہمیں انتہائی آذیت میں رکھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ان علاقوں کے لوگ زیادہ تر غریب ہیں جو سارا دن محنت مزدوری کرکے شام گھر آتے ہیں تو رات بھر بجلی نہیں ہوتی اور اس طرح ہم بال بچ سمیت ساری رات جھاگ رہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی مرتبہ پیسکو حکام اور اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ہے اور تاہم اسکے باجود ہماری بات نہیں سنی جاتی ہے ،اور آج مجبور ہوکر تمام علاقوں کے لوگ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبورہوگئے ہیں ۔اس موقع پر واپڈاایکسین ،اے سی اور مقامی سب ڈویژن کے ایس ڈی او صلاح الدین جمیل چوک پہنچ گئے اور انہوں نے مظاہرین سے مزاکرات کئے ایک گھنٹہ کے بعد کامیاب مذکرات پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور پیسکو حکام کی جانب سے یقین دہانی پرمطاہرین نے پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں