آئی جی خیبرپختونخوا نے ڈی ایس پی رورل بنوں سعیدخان بنگش کومعطل کردیا
تازہ ترین : 1

آئی جی خیبرپختونخوا نے ڈی ایس پی رورل بنوں سعیدخان بنگش کومعطل کردیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء)آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے ڈی ایس پی رورل بنوں کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے،ڈی ایس پی رورل بنوں سعید خان بنگش کے خلاف علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئے گئے آپریشن اور چھاپوں کے دوران پکڑے گئے اسلحہ و ہتھیار اور گولہ بارود میں خرد برد ، مالی بد اعنوانی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں۔

آئی جی پی نے متعلقہ سینئر پولیس افسران کے زریعے جب ان الزامات کو چیک کیا تو اُنہوں نے لگائے گئے تمام الزامات کو درست اور حقیقت پر مبنی قرار دیا ۔ آئی جی پی نے متعلقہ سینئر پولیس افسران کی رپورٹ کی روشنی میں ڈی ایس پی رورل بنوں سعید خان بنگش کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کر دیاہے۔

وقت اشاعت : 02/06/2016 - 20:27:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں