تور غر میں طالبات کیلئے پر کشش سکالر شپ کا اعلان

جمعرات 2 جون 2016 14:56

تورغر۔ 02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) تور غر میں استانیوں اور طالبات کیلئے پر کشش سکالر شپ کا اعلان ،کروڑوں روپے کا اجراہوگیا ، محکمہ ایلمنٹری و سیکنڈری ایجو کیشن خیبر پختونخوا نے تورغر میں سال 2014میں زیر تعلیم 797پرائمری طالبات کو 15سو روپے فی طالبہ اور 152سیکنڈری طالبات کو 2000 روپے فی طالبہ دیاجائیگا اسطرح سکا لر شپ کے تحت 1کروڑ 34لا کھ 90ہزار 5سو روپے جاری کیے گئے ہیں، ڈی او ایجو کیشن کے مطابق تورغر میں گھر گھر تعلیم کو عام کرنے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں اور تعلیم کی راہ میں ہر رکاوٹ کو عبور کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں