فیس واپسی سکیم‘ یونیورسٹی کی طالبات میں چیک تقسیم

جمعرات 2 جون 2016 11:59

پشاور۔02جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون ۔2016ء ) شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے مختلف شعبہ جات کے ایم اے ایم ایس سی کی 160مستحق طالبات میں وزیراعظم فیس واپسی سکیم کے چیک تقسیم کیے گئے اس سلسلے میں یونیورسٹی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے ڈائریکٹر ایڈمن حناطارق کے ہمراہ طالبات میں چیک تقسیم کیے‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاکہ طالبات کو آگے بڑھنے اور استفادہ کیلئے مواقع فراہم کرنا ویمن یونیورسٹی کا نصب العین ہے تاکہ مستحق اور باصلاحیت طالبات کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں