نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب

جمعرات 2 جون 2016 11:55

پشاور۔02جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون ۔2016ء ) ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ کی زیرصدارت وزیراعظم محمدنوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں ڈسٹرک ناظم سوات محمدعلی شاہ،ضلعی صدرقیموس خان،قوی خان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کارکن کثیر تعدادمیں موجودتھے۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے پاکستان کو جن بحرانوں کے دلدل سے نکالاہے آج پاکستان کاہرفرداس حقیقت کوتسلیم کررہاہے اوریہی وجہ ہے انکی صحت یابی کیلئے ملک بھرمیں دعائیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج کاپاکستان اس سے قبل دورسے کہیں زیادہ بہترہے اوریہ صرف محمدنوازشریف کی حکومت کی بہترین پالیسیوں کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ مخالفین صرف کردارکشی اورالزام تراشی کررہے ہیں جبکہ ہماراایجنڈاپاکستان کومضبوط، معاشی استحکام اورعوام کے الجھنوں کوفی الفورسلجھاناہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ الزام تراشی سے ہمیں ہمارے ایجنڈے سے کبھی بھی بے فکر نہیں کیاجاسکتااپنے تمام انتخابی وعدوں عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں