پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارشوں نے تباہی مچا دی

طوفانی بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 5افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہو گئے

بدھ 1 جون 2016 22:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،طوفانی بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 5افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اور فاٹا میں ہونے والی بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر چھتیں اور دیواریں گری ہیں پشاور کے نواحی علاقے موسی زئی میں مکان کی چھت گرنے سے 6ماہ کا بچہ احمد اور اس کی والدہ سدرہ جاں بحق ہو گئی جبکہ اس واقعہ میں2 خواتین نوشین اور عنبرین سمیت 4افراد زخمی ہو گئے نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں آندھی14 افراد زخمی ہوگئے،، پشاور کوہاٹ روڈ پر دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا چارسدہ میں بھی تیز آندھی اور بارش کے باعث اتمانزئی کے علاقے میں چھت گرنے سے ایک 8سالہ عالم زییب جاں بحق ہو گیاجبکہ کوہاٹ اور دیر بالا میں بھی شدید آندھی اور طوفان کے باعث بارانی نالے بھر گئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے اسی طرح خیبر ایجنسی میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی کرم ایجنسی میں لوئر کرم کے علاقے میں حشمت مارکیٹ کی دیوار گرنے سے ایک شخص ملے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے بھی بارشوں کے باعث الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ایسی صورتحال میں بلند عمارتوں اور سائن بورڈ کے نیچے نہ کھڑے ہوں جبکہ بارشوں میں بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں