پی ایم ایل (ن)خواتین ونگ کی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا
تازہ ترین : 1

پی ایم ایل (ن)خواتین ونگ کی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا

پشاور۔یکم ۔جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد ان کی جلد صحت یابی کیلئے ختم قرآن پاک کیا۔ ختم قرآن پشاور میں صوبائی سیکرٹریٹ میں کیاگیا جس میں خواتین رہنماؤں طاہرہ بخاری ‘سلیمہ اکرام‘ہادیہ صمد اور نجمہ نوشی روان سمیت کئی دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ‘ اس موقع پر خواتین عہدیداروں نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کامیاب سرجری پر خداوند تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

وقت اشاعت : 01/06/2016 - 11:19:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں