وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے مسجد مہابت خان میں دعائیہ تقریب
تازہ ترین : 1

وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے مسجد مہابت خان میں دعائیہ تقریب

پشاور۔یکم ۔جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون۔2016ء پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے زیر اہتمام میاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے سٹی ڈسٹرکٹ صدر محمدعمران نے کہا کہ الله سیوزیر اعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا گوہیں ۔اس موقع پر پشاور کی تاریخی مسجد مہابت خان میں ختم قرآن کا اہتمام کیاگیا جس کی قیادت سٹی ڈسٹرک کے صدر محمدعمران نے کی اور کثیرتعدادمیں کارکنوں اور یوتھ وونگ کے ساتھ شہریوں نے حصہ لیا، قرآن خوانی کے بعد خطیب مسجد مہابت خان مولانا طیب قریشی نے وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کے کامیاب آپریشن کے بعد جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وقت اشاعت : 01/06/2016 - 11:19:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں