علم کے میدان میں تحقیق کے بغیر ترقی ممکن نہیں‘ ڈاکٹر حفیظ الله

بدھ 1 جون 2016 11:18

پشاور۔یکم ۔جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء ) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدحفیظ الله نے کہاہے کہ تحقیق علم کی بنیاد ہے اور کوئی بھی قوم تحقیق کے میدان میں ترقی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی‘ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے مختصر عرصے میں پی ایچ ڈی ‘ایم فل اور ماسٹر کی سطح پر تحقیق کا جواعلیٰ معیار قائم کیاہے اس کو ہر سطح پر سراہا جارہاہے‘ انہوں نے ان خیالات کااظہار سرٹیفیکیٹ ان ہیلتھ ریسرچ کے بارہویں اور تیرہویں بیجز کے دوسرے اورپہلے کنیکٹ سیشنز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحق بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ سی ایچ آر ہونیورسٹی کا ایک منفرد پروگرام ہے جس میں صحت کے مختلف شعبوں کے ماہرین کو مختلف امراض اور مسائل کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے اور ان کے قابل عمل حل تجویز کرنے کا موقع ملتاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں