سری لنکاسے بدھ مت کے39راہبوں کا تخت بھائی کے آثارقدیمہ کادورہ

اپنے مذہب کے ویساک فیسٹول کے موقع پرتخت بھائی میں عبادت کی اورویساک تقریب کو احترام سے منایا

منگل 31 مئی 2016 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) سری لنکاسے بدھ مت کے39راہبوں نے تخت بھائی کے آثارقدیمہ کادورہ کیااوراپنے مذہب کے "ویساک" فیسٹول کے موقع پرتخت بھائی میں عبادت کی اورویساک تقریب کو احترام سے منایا۔اس موقع پرراہبوں کے علاوہ سری لنکاکے وزیربرائے پرائمری انڈسٹریزویونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے سینئرڈپٹی چیئرمین دایا گماگے اور ڈپٹی منسٹربرائے پٹرولیم،قدرتی وسائل وترقی انوماگماگے اورسری لنکاسفارتخانے کے افسران سمیت قومی تاریخ وادبی ورثہ کے ایڈیشنل سیکرٹری مشہوداحمدمرزابھی موجودتھے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سری لنکاکے پرائمری انڈسٹریزکے وزیردایاگماگے نے کہاکہ بدمت کے محصورکن آثارتخت بھائی پہاڑی سلسلہ دامن میں واقع ہوناایک خیالی اوررومانوی فضاء کااحساس دلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تخت بھائی آثارقدیمہ کے سرسبز میدانوں اورذرخیزاوردلفریب مناظرکودیکھ کراطمینان محسوس ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ اتنی بلندی اورگوشہ تنہائی کوروحانی ماحول ایسی عظیم الشان خانقاہ کی تعمیرپراسکے موجدوں کی اپنی مذہب سے لگن اورفن تعمیرمیں مہارت کابخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے۔

بدھ مت سے تعلق رکھنے والے "پیرادینیا"یونیورسٹی کے پروفیسرسی ایم مادومابندارانے کہاکہ ان کھنڈرات کوتاریخی ،مذہبی اور نمایاں فن تعمیرکی بدولت1916میں سرکاری تحویل میں لیکرایک محفوظ آثارقدیمہ قراردیاگیااوریونیسکونے اسے1980میں عالمی ورثہ میں شامل کرلیاجس کاسہراخصوصاً پاکستانی عوام کے سرہے جنہوں نے کئی دہائیوں سے اس آثارقدیمہ کومحفوظ رکھاجواس بات کی عکاسی کرتاہے کہ پاکستان کے عوام دیگرمذاہب کوقدرواحترام سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اورسری لنکاکے عوام دوستانہ ماحول کومزید ترجیح دینگے،پاکستانی عوام کے محبت ،عزت واحترام نے پرائے ملک کااحساس ہی نہیں دیاایسالگ رہاہے کہ ہم اپنے ہی ملک میں ہیں۔قومی تاریخ وادبی ورثہ کے ایڈیشنل سیکرٹری مشہوداحمدمرزانے کہاحکومت پاکستان نے سری لنکاسے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے پیروکاروں اورراہبوں کو21مئی سے شروع ہونیوالا "ویساک" فیسٹو ل منانے کیلئے پاکستان مدعوکیاتھااورآئندہ سال انشاء اﷲ دنیاکے دیگر بدھ مت ممالک سے ویساک فیسٹول کے موقع پرمدعوکیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں