پشاور،غیر رجسٹرڈ ،غیر مستند اور غیر معیاری کلینکس اور علاج معالجے کے مراکزکے خلاف مہم زور و شور سے جاری

منگل 31 مئی 2016 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) حکومت خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر غیر رجسٹرڈ ،غیر مستند اور غیر معیاری کلینکس اور علاج معالجے کے مراکزکے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہیلتھ کیئر کمشن خیبر پختونخوا کی خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے آج بھی مختلف کلینکس اور میڈیکل سنٹرز کے اچانک معائنے کئے ۔

(جاری ہے)

معائنے کے وقت خیبر میڈیکل سنٹر گارڈن پشاور میں اچانک معائنوں کے دوران ڈاکٹر اقبال رحمن؍محمدسلطان،کی خیبراوپن ایم آر آئی کو غیر رجسٹر اور معائنے کے دوران غیر حاضر ہونے پر بند کر دیا گیا۔

ڈاکٹر وحید اقبال کے کلینکس اور ماسٹر ڈاء یگناسٹک لیبارٹری کو غیر رجسٹرلیکن معائنے کے وقت دستیاب ہونے پر رجسٹریشن کرانے کے نوٹسز جاری کر دیے گئے اس کے علاوہ ڈاکٹر احسان کی سن لیبارٹری کورجسٹریشن کے لئے درخواست دینے اور معائنے کے وقت دستیاب نہ ہونے پر بندکر دیا گیا جبکہ ڈاکٹر محمد زاہد کی مون لیبارٹری کو رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے(AFR) اور معائنے کے وقت خود دستیاب نہ ہونے لیکن ٹیکنیشن کے موجو د ہونے پر اپنی وضاحت کے لئے HCCکے دفتر حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں