پشاور، ڈسٹرکٹ اسمبلی کا اجلاس، اپوزیشن ارکین نے احتجاج کرکے واک آوٹ کیا

اپوزیشن اورحکومتی اراکین نے اختیارات نہ ملنے پر مشترکہ استعفیٰ دینے کی دھمکی بھی دیدی

منگل 31 مئی 2016 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) پشاور میں ڈسٹرکٹ اسمبلی کا اجلاس میں اپوزیشن ارکین نے احتجاج کرکے واک آوٹ کیا، اختیارات نہ ملنے پر مشترکہ طو رپراستعفیٰ دینے کی دھمکی دیدی ۔ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال باچا خان چوک میں پشاور ڈسٹرکٹ کااجلاس ڈپٹی سپیکر و نائب ناظم پشاور قاسم علی شاہ کی صدرات منعقد ہوا ۔تو اپوزیشن کے ممبران نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔

ممبران نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی تھیں۔ اپوزیشن ممبران کا کہنا تھا کہ یونین کونسل ہزار خوانی کے ناظم شیخ کریم کے ساتھ ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے بدتمیز ی کی تھی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ممبران نے کنوئینر نے ایوان کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ خزانہ شوگر ملز میں کام کرنے والے مزدوروں کو اْن کی اْجرت نہیں مل رہی جبکہ اْن سے اور ٹائم لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے ایک سال پورا ہونے پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی لیکن نو منتخب نمائندے صوبائی حکومت کی جانب سے اختیارات نہ ملنے پر شکوہ کنا ں بھی تھے۔ اس حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی پارٹی کے ممبران ڈسڑکٹ اسمبلی نے بھی مشترکہ طور پر استعفی دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے۔ اجلاس میں پشاور میں صفائی کی ابتر صورت حال اور واٹر اینڈ سینٹیشن کی کارکردگی پر بھی تنقید کی گئی۔ ممبران کاکہنا تھا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی سے پشاور گندے ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں