مردان سٹی پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی

منگل 31 مئی 2016 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) مردان سٹی پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی ،،حملہ آور کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تھا،حملہ آور کے سہولت کار بھی گرفتار کر لیا گیاپولیس زرائع کے مطابق مردان سٹی تھانے پر خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی،پولیس کو حاصل ہونے والے بائیو ڈیٹا کے مطابق خود کش حملہ آور کا نام عبداﷲ غازی ہے اورحملہ آور کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تھا،پولیس کے مطابق کہ خود کش حملہ آور کے اہم سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ،حکام کے مطابق پولیس کانسٹیبل نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو دھماکے سے قبل نشانہ بنایا،دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کاروائی کرتے ہوئے کوہاٹ اڈہ کی حدود سے دو دہشت گردوں ضیاء ا اﷲ اور اسرافیل کو بارودی مواد سمیت گرفتارکر لیا گیا،دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں