ٹوورازم کارپوریشن کے زیراہتمام شندور پولو فیسٹیول 15جولائی کومنعقدہو گا
تازہ ترین : 1

ٹوورازم کارپوریشن کے زیراہتمام شندور پولو فیسٹیول 15جولائی کومنعقدہو گا

پشاور۔31مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی۔2016ء) ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام شندور پولو فیسٹیول 15سے 17 جولائی 2016کو منعقد کیا جائے گا دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے پولو فیسٹیول کو چترال سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ نے مون سون کی بارشوں کے پیش نظر 22 جولائی کی بجائے 15 جولائی کو کرانے کی درخواست کی تھی جس کے بعد نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت ، کھیل ، میوزیم ، آثار قدیمہ اور امور نوجوانان محمد طارق خان کی زیر صدارت گزشتہ ماہ منعقدہ اجلاس میں 22 جولائی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ٹوورازم کارپوریشن کے زیراہتمام ہر سال باقاعدگی کے ساتھ شندور کے مقام پر پولو فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے جبکہ گزشتہ سال بارشوں میں سیلاب کی وجہ سے پولو فیسٹیول کا انعقاد نہیں کیا جاسکا لہٰذا امسال پولو فیسٹیول کی 15سے 17 جولائی تاریخ مقرر کی گئی ہے ، پولو فیسٹیول میں مقامی سیاحوں سمیت بین الاقوامی سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائینگی تاکہ ملاکنڈ ڈویژن میں زیادہ سے زیادہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 31/05/2016 - 15:31:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں