خواجہ سرا علیشاہ قتل کیس میں ملزم فضل گجر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے ..
تازہ ترین : 1

خواجہ سرا علیشاہ قتل کیس میں ملزم فضل گجر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی۔2016ء)خواجہ سرا علیشاہ قتل کیس میں ملزم فضل گجر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیاہے پولیس نے ملزم کو جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جس میں ملزم کی جسمانی ریمانڈ پرحوالگی کی استدعا کی گئی۔ جس پر عدالت نے ملزم فضل گجر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کو حوالے کردیا۔ فضل گجر کو دو روز قبل پولیس نے قاضی کلے کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے علیشا نامی خواجہ سرا کو اکیس مئی کو جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 16:40:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں