پشاور ،تحصیلدار کے قتل میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار ، ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیاگیا

پیر 30 مئی 2016 16:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) پشاور میں تحصیل دار کے قتل میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار ، ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ۔ایس پی سٹی وسیم خلیل نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران تحصیل دارکے قتل میں ملوث گرفتار گروہ کے 5 ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔ ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ5 مئی کو پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر تحصیل دار انور زیب کو دفائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

مقتول انور زیب ریونیو ڈیپارنمنٹ میں ملازم تھا اور اس کو جبری طور پر ملازمت سے برخاست کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مقتول کے پاس ریونیو ڈیپارنمنٹ میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت تھے اور مقتول کے قتل میں دفتر کے ساتھی افسران ملو ث ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے ۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں