افغانستان نے مہاجرین کے قیام میں چار سال کی توسیع کی درخواست کر دی

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قانونی قیام کی مدت رواں سال جون کے آخر تک ختم ہوجائیگی پاکستان رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت قیام میں 2017 تک توسیع کے لیے تیار ہے ‘نجی ٹی وی

پیر 30 مئی 2016 15:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) افغان حکومت نے پاکستان سے، 15 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت قیام میں 2020 تک قانونی طور پر توسیع کی باضابطہ درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قانونی قیام کی مدت رواں سال جون کے آخر تک ختم ہوجائیگی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مہاجرین کے وزیر سید حسین علمی بلخی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نیپاکستانی حکومت سے افغان مہاجرین کی مدت قیام میں 4 سال کی توسیع کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس درخواست کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا نجی ٹی وی کے مطابق ایک دوسرے عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت قیام میں 2017 تک توسیع کے لیے تیار ہے، یہ پیشکش کابل میں مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے سہ فریقہ اجلاس کے دوران کی گئی تھی اور اس حوالے سے ریاستی اور سرحدی علاقے کی وزارت نے حکمت عملی بھی تیار کرلی تھی۔

(جاری ہے)

رجسٹرڈ مافغان مہاجرین کی پاکستان میں قانونی قیام کی مدت دسمبر 2015 میں ختم ہوئی تھی تاہم وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جنوری میں مہاجرین کے قیام کی مدت میں 6 ماہ کی عارضی توسیع کی تھی۔عہدیداران کے مطابق یہ معاملہ منظوری کے لیے کابینہ کو نہیں بھیجا گیا تو عین ممکن ہے کہ وزیر اعظم مہاجرین کی قیام کی مدت میں ایک بار پھر 6 ماہ کی توسیع کردیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں