پشاور یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف اسلامیات کے سابقہ گریجویٹس کے لئے تقریب

اتوار 29 مئی 2016 17:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) پشاور یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف اسلامیات کے سابقہ گریجویٹس کے لئے تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں سابقہ طلبہ نے شرکت کی۔ ایلومنائی ری یونین تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان تھے جبکہ جامعہ کے سابقہ وائس چانسلر اور اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کے سینئر ایلومنائے پروفیسرڈاکٹر قبلہ آیاز، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل سٹڈیز پروفیسرڈاکٹر معراج الاسلام ضیاء بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر قبلہ آیاز نے تعلیمی اداروں میں بہتری لانے کے لئے سابقہ گریجویٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ گریجویٹس کے لئے جامعہ دوسرے گھر کی مانند ہوتا ہے اسلئے ان کی آمد ایک مہمان کی حیثیت سے نہیں بلکہ گھر واپسی تصور کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جامعہ کے گریجویٹس کو روزگار کے بہترین مواقع میسر کرنے میں بھی ایلومنائی کا کردر کلیدی ہے۔

ڈین پروفیسرڈاکٹر معراج الاسلام ضیاء نے کہا کہ شعبہ اسلا می علوم میں گریجویٹس کے ایک تنظیم افکار کے نام سے بنائی جا رہی ہے جسکے ذریعے دینی علوم کو عام کرنے اور دینی مسائل کے حل کے لئے عام فہم زبان میں تجایز عام افراد و ارباب اختیار کو دی جائینگی۔ تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان نے کہا کہ سابقہ گریجویٹس جامعہ کا آثاثہ ہیں اور پاکستان میں شاید ہی کوئی سرگاری یہ پرائیوٹ ادارہ ہو جس میں ہمارے گریجویٹس فرائض سر انجام نہ دے رہے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اسلامی علوم کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی تاکہ گریجویٹس مغرب و غیر اسلامی ممالک کی طرف سے اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کا قلع قمع کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی سکالرز کو چاہئے کہ وہ دیگر مذاہب و افکار کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی بجائے ہم آہنگی کے ساتھ عزت و احترام کی شکل میں بقائے باہمی پرتوجہ دیں۔ بعد ازاں انہوں نے سابقہ گریجویٹس میں ممبر شپ سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں